اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی کرپشن کے سنگین الزامات میں پیر کو پیشی ہوگی۔ تاہم اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نیتن یاہو کے دفاع میں سامنے آگئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ حاضر اسرائیلی وزیر اعظم کا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور میں ایران جیسے دشمن سے لڑنے کے مشکل ترین لمحے سے گزرے۔ نیتن یاہو کے ٹرائل کا عمل فوری منسوخ کیا جائے، انہیں معافی دی جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ امریکا ہی تھا جس نے اسرائیل کو بچایا، اب نیتن یاہو کو بچانے جا رہا ہے۔