کراچی(اسٹاف رپورٹر)کولمبو میں سری لنکا کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن بنگلہ دیش نے8وکٹ پر220رنز بنائے تھے۔بارش کی وجہ سے 71اوورز کا کھیل ہوسکا۔بدھ کوبنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اوپنر شادمان اسلام نے46مشفق الرحیم35لٹن داس34مہدی حسن میراز31اورنعیم حسن 25رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اسیتھا فرنینڈو،وشوا فرنینڈو اوردینا شو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔