26 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیروس کا واٹس ایپ اور ٹیلی گرام سے متعلق بڑا فیصلہ

روس کا واٹس ایپ اور ٹیلی گرام سے متعلق بڑا فیصلہ


روس نے حال ہی میں اپنی ڈیجیٹل خودمختاری کو مضبوط کرنے کی غرض سے واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کے متبادل ایک سرکاری میسجنگ ایپ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے 

اس ایپ کا مقصد ڈیجیٹل خودمختاری کو فروغ دینا ہے خاص طور پر 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد سے جب مغربی ٹیک فرموں کا روسی مارکیٹ سے انخلا شروع ہوا۔

علاوہ ازیں اس نئی ایپ کو Gosuslugi جیسے سرکاری پورٹلز سے منسلک کیا جائے گا تاکہ صارفین اپنی ڈیجیٹل آئی ڈی، شناختی دستاویزات آن لائن سروسز اور دستخط ایک جگہ پر محفوظ کر سکیں۔

حکومتی پالیسیوں کیخلاف ناقدین جیسے میخائل کلیماریو، نے خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ اور ٹیلی گرام پر انحصار کم کرنے جیسے اقدامات سے صارفین کو مجبور کیا جا سکتا ہے کہ وہ یہ نئی ایپ اپنائیں جس سے انفرادی پرائیویسی اور آزادیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ 

روسی ایوان زیریں نے متفقہ طور پر ایپ تیار کرنے کے بل کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اب یہ ایوانِ بالا میں جائے گا اور پھر صدر کی جانب سے حتمی منظوری دی جائے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات