26 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومجرم و سزاراولپنڈی میں باپ اور بھائی نے جواں سالہ لڑکی کو قتل کردیا

راولپنڈی میں باپ اور بھائی نے جواں سالہ لڑکی کو قتل کردیا


روالپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ میں بھائی اور باپ نے لڑکی کو دوست کے ساتھ دیکھ کر غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹیکسلا کے علاقے میں باپ اور بھائی نے جواں سالہ لڑکی کو دوست کے ساتھ پاکر اشتعال میں آکر فائرنگ کردی جس پر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ دونوں ملزمان (باپ اور بیٹا) موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی جبکہ زخمی کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔

خاتون کے قتل کے واقعے پر سی پی اوسید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کی جبکہ ڈی ایس پی ٹیکسلا کو ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی دیں اور یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق لڑکی نے گھر والوں کے مسلسل انکار کے بعد آج کورٹ میرج کی اور وہ جیسے ہی عدالت سے نکل کر گھر پہنچ رہی تھی تو اُسے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات