ملک میں مسلسل دو روز کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں کا اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 665 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 258 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 4 ہزار 68روپے ہو گیا۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالرز کے اضافے سے 3 ہزار 330 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔