سرکاری ملازمین کی ڈیمانڈز اس بجٹ میں پوری کرنا ممکن نہیں ہے: سرفراز بگٹی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سرکاری ملازمین احتجاج کے ذریعے اسمبلی کے اجلاس کو منعقد ہونے سے روکنا چاہتے تھے، ہمارے پاس ہجوم کو کنڑول کرنے کے لیے لاٹھی چارج کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، سرکاری ملازمین کی ڈیمانڈز سے صوبے کے بجٹ پر 40 ارب روپے کا بوجھ پڑ رہا ہے جو اس بجٹ میں دینا ممکن نہیں ہے۔