27 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا فی الحال روس پر مزید پابندیاں عائد نہیں کرے گا، امریکی...

امریکا فی الحال روس پر مزید پابندیاں عائد نہیں کرے گا، امریکی وزیر خارجہ


امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو : فائل فوٹو 

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکا فی الحال روس پر مزید پابندیاں عائد نہیں کرے گا تاکہ جنگ بندی کے مذاکرات کےلیے جگہ باقی رہے۔

امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ہم روس کے ساتھ روابط جاری رکھیں گے، اگر ہمیں یہ موقع ملا کہ ہم کچھ مؤثر کر سکیں اور روس کو مذاکرات کی میز پر لا سکیں تو ہم ضرور وہ موقع لیں گے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ اگر ہم نے وہی کیا جو سب چاہتے ہیں، یعنی روس پر مزید پابندیاں لگا دیں تو شاید ہم ان سے جنگ بندی پر بات کرنے کی صلاحیت کھو بیٹھیں گے، اگر ایسا ہوا تو پھر روس سے بات کرے گا کون؟

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو معلوم ہے کہ روس کے خلاف نئی اقتصادی کارروائی کے لیے صحیح وقت اور جگہ کیا ہوگی، انتظامیہ کانگریس کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ صدر کو مناسب لچک حاصل ہو۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات