29 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا اور اسرائیل پر ایران کی فتح کے کئی ٹھوس ثبوت ہیں:...

امریکا اور اسرائیل پر ایران کی فتح کے کئی ٹھوس ثبوت ہیں: حسن نوریان


—فائل فوٹو

ایرانی وزارتِ خارجہ کے اہلکار حسن نوریان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل پر ایران کی فتح کے کئی ٹھوس ثبوت ہیں۔

حسن نوریان نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن ممالک ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکام رہے، امریکا اور اسرائیل ایران کا ایٹمی پروگرام بند کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے پاس موجود 400 کلوگرام افزودہ یورینیم کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکا، ایران اب اپنی دفاعی صلاحیتیں پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط بنا رہا ہے۔

حسن نوریان کا کہنا تھا کہ نتین یاہو کی بےلگام جارحیت پر ان کی جواب دہی ہونی چاہیے، یہ وقت ہے کہ نیتن یاہو کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ 12 روزہ اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران جوہری پروگرام برقرار رکھنے کے لیے مزید پُرعزم ہو گیا ہے، ہم نے جوہری ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے، اس کے لیے ہمارے سائنس دانوں نے بےپناہ قربانیاں دیں، یہاں تک کہ اپنی جانیں بھی دیں۔

یاد رہے کہ امریکی انٹیلی جنس نے اپنے ابتدائی تجزیے میں کہا تھا کہ ایران پر حملوں سے جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئیں، امریکی حملوں سے بنیادی مواد بھی تباہ نہیں ہوا۔

اس پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا سی این این اور نیویارک ٹائمز کی خبروں کو جعلی قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران میں نیوکلیئر سائٹس مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی این این اور نیویارک ٹائمز دونوں مل کر تاریخ کے کامیاب ترین فوجی حملے کو ناکام قرار دینے کی کوشش میں شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات