30 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومقومی خبریںپنک بس سروس بند، خواتین پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے پر مجبور

پنک بس سروس بند، خواتین پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے پر مجبور


—فائل فوٹو 

حیدرآباد میں خواتین کے لیے خوشخبری بننے والی پنک بس سروس بند ہونے کے سبب خواتین عام پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

حیدرآباد میں خواتین کی سہولت کے لیے 18 فروری 2023ء کو پنک بس سروس کا افتتاح کیا گیا تھا۔

صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ نے پنک بس سروس کے افتتاح کے موقع پر پنک بسوں کے فلیٹ میں اضافے کی نوید سنائی تھی تاہم بسوں میں اضافے کے بجائے پنک سروس کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر 2 پنک بسیں چلائی گئی تھیں جن کا روٹ حیدر چوک سے ہٹڑی بائی پاس تک اور کرایہ 50 روپے مقرر کیا گیا تھا۔

پنک بس سروس کا مقصد خواتین کو باعزت، محفوظ اور آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کرنا تھا لیکن چند ماہ کی سروس کے بعد یہ سروس اب بند کر دی گئی ہے جس کے بعد خواتین اب دوبارہ مردوں کے ساتھ عام پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ خواتین کے لیے شروع کی جانے والی پنک بس سروس کا دوبارہ آغاز کرے تاکہ خواتین محفوظ اور آرام دہ سفر کر سکیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات