30 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارت میں فرانسیسی خاتون کیساتھ جنسی زیادتی، ملزم فرار

بھارت میں فرانسیسی خاتون کیساتھ جنسی زیادتی، ملزم فرار


بھارتی ریاست راجھستان کے شہر ادے پور میں فرانس سے آئی خاتون جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 30 سالہ فرانسیسی خاتون جو ایک اشتہار کی شوٹنگ کے لیے بھارت کے شہر ادے پور میں موجود تھی اسے ایونٹ مینجمنٹ فرم کے ایک رکن نے پیر کی رات مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بھارتی پولیس نے بتایا کہ اشتہار کی شوٹنگ کا انتظام خاتون کی 2 دوستوں نے کیا جو کہ سیاح بھی ہیں اور ایونٹ مینجمنٹ فرم کی ارکان بھی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ خاتون ایونٹ مینجمنٹ فرم کی ارکان کے ساتھ اتوار کی شام ادے پور کے علاقے بڈگاؤں کے ایک ریسٹورنٹ میں گئی جہاں سب نے ایک ساتھ کھانا کھایا۔

پولیس نے بتایا کہ ریسٹورنٹ سے واپسی پر ایونٹ مینجمنٹ فرم کا رکن سدھارتھ المعروف پشپا خاتون کو شہر گھمانے کا لالچ دے کر اپنے ہوٹل کے کمرے میں  لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کا طبی معائنہ کروایا گیا ہے اور ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے مگر ملزم تاحال فرار ہے جسے ریسٹورنٹ اور ہوٹل سے حاصل کی گئی فوٹیج سے تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عینی شاہدین سے بھی پوچھ گچھ کر رہے ہیں جو اس دن ریسٹورنٹ میں موجود تھے۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ فرانسیسی سفارت خانے کو بھی اس واقعے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات