31 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجڑواں شہروں میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش

جڑواں شہروں میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش


اسلام آباد و راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں بارش کا سلسلہ صبح سے وقفے وقفے سے جاری ہے، اب تک 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ درجۂ حرارت میں بھی کمی آگئی ہے۔

شمس آباد میں 54، سیدپور میں 52، بوکرہ میں 64 اور پیرودھائی میں 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہٗ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔

واسا کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں عملہ اور مشینری کے ساتھ موجود ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات