31 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںلیڈز ٹیسٹ، پانچ سنچریوں کے بعد بھی شکست، بھارت کی نئی شرمندگی

لیڈز ٹیسٹ، پانچ سنچریوں کے بعد بھی شکست، بھارت کی نئی شرمندگی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلش بیٹرز کی جارحانہ بیٹنگ نے بھارت کا غرور خاک میں ملاکر پہلا ٹیسٹ پانچ وکٹ سے جیت لیا ۔ بھارت کو بچانے کیلئے بارش بھی نہیں آسکی ۔ انگلینڈ نے بھارت کے خلاف دوسرا بڑا ہدف عبور کیا ۔ شکست کے ساتھ بھارت نے ناپسندیدہ رکارڈ اپنے نام کرلیا ایک میچ میں پانچ سنچریوں کے باوجود میچ ہارنے والی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم چار سنچریوں کے باوجود 1929 میں ٹیسٹ ہاری تھی۔ جو روٹ نے 53 ناٹ آؤٹ اور جیمی اسمتھ نے 44 جارحانہ رنز بنائے۔ دونوں کی نا قا بل شکست 71رنز کی شراکت نے میزبان ٹیم کو تاریخی فتح دلوادی۔ 30سالہ بین ڈکٹ نےچھٹی ٹیسٹ سنچری 121گیندوں پر14چوکوں کی مدد سے بنائی۔ ان کی سنچری کے بعد بارش کی وجہ سے کچھ دیر کھیل رکا رہا۔ زیک کرالی نے65رنز 127گیندوں پر بنائے۔ پہلی وکٹ 188رنز پر گری۔ بین ڈکٹ 149رنز بناکر شردل ٹھاکر کا شکار بنے ، اولی پاپ8 اور ہیری بروک بغیر کوئی رن بنائے ٹھاکر کی گیند پر کاٹ بی ہائینڈ ہوئے ۔ چائے کے وقفے پر اسکور چار وکٹ پر269رنز تھا۔ اسٹار پیسر جسپریت بمراہ کو کوئی وکٹ نہ مل سکی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات