30 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومانٹرٹینمنٹانوکھی انتقامی کارروائی، ٹریفک پولیس پر شہد کی مکھیاں چھوڑ دی گئیں

انوکھی انتقامی کارروائی، ٹریفک پولیس پر شہد کی مکھیاں چھوڑ دی گئیں


—فائل فوٹو

اسپین کے علاقے سرویرا میں ایک 70 سالہ شخص نے غصے میں آکر ٹریفک پولیس پر شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چند روز قبل پولیس نے ایک وین کو روکا کیونکہ ڈرائیور سیٹ بیلٹ نہیں باندھے ہوئے تھا اور گاڑی غیر متوازن انداز میں چلا رہا تھا، رکنے کے فوراً بعد بزرگ شہری نے نہایت تلخ انداز میں کہا کہ مجھے تو تمہیں کچل دینا چاہیے تھا۔

پولیس کو شبہ ہوا کہ ڈرائیور نشے میں ہے، اس لیے انہوں نے سانس کی جانچ کرنے کو کہا، ابتدائی رپورٹ میں مثبت نتیجہ آیا، لیکن جب پولیس نے دوبارہ ٹیسٹ کی درخواست کی تو ڈرائیور غصے میں آ گیا اور چیخنے لگا کہ اب میں تمہیں مار ڈالوں گا۔

اس دھمکی کے فوراً بعد بزرگ شہری نے اپنی وین کے پچھلے حصے سے ایک شہد کی مکھیوں کا چھتہ نکالا اور اسے پولیس والوں پر چھوڑ دیا۔

دو پولیس اہلکاروں کو مکھیوں نے کاٹ کاٹ کر انہیں پریشان کردیا اور وہ قریبی ریسٹورنٹ میں چھپنے پر مجبور ہوگئے، بعد میں پولیس کی مدد کےلیے مزید نفری پہنچی اور ملزم کو دوبارہ ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا تاہم کچھ ہی گھنٹوں بعد اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

 سوشل میڈیا پر اس واقعے کو لے کر طنزیہ اور مزاحیہ تبصرے کیے جا رہے ہیں اور صارفین اسے ’شہد کی مکھی والے کا بدلہ‘ قرار دے رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات