کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی پی ایل میں بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی ٹیم کیلئے دو پاکستانی محمد عامر اور عثمان طارق کھیلیں گے۔کیریبیئن پریمیئر لیگ 2025ء کے ڈرافٹ میں اپنی ٹیم ٹی کے آر نے دو پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔ محمد عامر پہلے ہی سی پی ایل کے 4سیزن کھیل چکے ہیں۔عثمان پہلی بار ویسٹ انڈین گراونڈز میں کھیلیں گے۔