36 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںقطر میں ایرانی حملے کے بعد متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود...

قطر میں ایرانی حملے کے بعد متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود خالی ہونا شروع


فائل فوٹو 

قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود خالی ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

دبئی اور ابوظبی ایئرپورٹ کی پروازوں کو مختلف ممالک کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے، درجن بھر پروازیں متبادل راستوں کی جانب منتقل کر دی گئی ہیں، امارات کی فضائی حدود بندش کا نوٹم تا حال سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ ایرانی خبر ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر ایرانی میزائل سے حملے کیے گئے ہیں۔ 

ایرانی فوج نے کہا ہے کہ قطر میں امریکی ایئربیس پر تباہ کُن اور مضبوط میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ ایران پر کسی بھی حملے کا جواب دیے بغیر نہیں رہیں گے۔ ایران پر کیے گئے ہر حملے کا جواب دیا جائے گا۔

فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ خطے میں امریکی فوجی اڈے خطرے میں ہیں۔ ایران کے خلاف مزید کسی بھی جارحانہ اقدام کا مزید طاقتور جواب ملے گا۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات