36 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیچاند پر سیارچہ ٹکرانے کے امکانات بڑھ گئے

چاند پر سیارچہ ٹکرانے کے امکانات بڑھ گئے


ناسا نے کہا ہے کہ تقریباً 200 فٹ قطر کے ایک سیارچہ کا چاند سے ٹکرانے کا امکان اب زیادہ ہوگیا ہے۔

جمع کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایجنسی کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری میں ناسا کے سینٹر فارنیئر ارتھ آبجیکٹ اسٹڈیز نے سیارچہ وائی آر 4 کے متوقع کورس کا بہتر تجزیہ کیا اور اسے 22 دسمبر 2032 کو چاند سے ٹکرانے کے امکانات میں 4.3 فیصد اضافہ کیا ہے۔

اس سے قبل یہ امکان 3.8 فیصد پر تھا۔ سیارچہ خلا میں بہت دور ہے جس کا زمینی دوربینوں سے پتہ لگایا جا سکتا ہے لیکن جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ، جو سورج کے گرد چکر لگاتی ہے، اس ماہ کے شروع میں ہی سیارچے کے نظر سے اوجھل ہونے سے پہلے ہی اس کی نئی شکل لینے میں کامیاب رہی تھی۔ یہ وہ موقع تھا جس نے ڈیٹا فراہم کیا جس کی وجہ سے پیشن گوئی بدل گئی۔

وائی آر 4 کے شمسی مدار کی وجہ سے ناسا اسے دوبارہ نہیں دیکھ سکے گا جب تک کہ یہ 2028 میں سورج کے گرد واپس نہ آجائے۔

امریکن آسٹرونومیکل سوسائٹی کے جریدے میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مقالے کے مطابق اگر سیارچہ چاند سے ٹکرائے گا تو یہ تقریباً 3,200 فٹ تک بڑا گڑھا پیدا کر سکتا ہے اور 6.5 میگا ٹن توانائی خارج کر سکتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات