36 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںہم نے کسی سے زیادتی نہیں کی، آیت اللّٰہ خامنہ اِی

ہم نے کسی سے زیادتی نہیں کی، آیت اللّٰہ خامنہ اِی


فائل فوٹو

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ اِی نے کہا ہے کہ ہم نے کسی سے زیادتی نہیں کی۔

اپنے بیان میں سپریم لیڈر علی خامنہ اِی نے کہا کہ کسی کی زیادتی کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کی زیادتی کے آگے ہرگز سر نہیں جھکائیں گے، یہ ایرانی قوم کی منطق ہے۔

واضح رہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی فوجی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی میزائلوں نے قطر کے العُدید فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب قطر نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے والے میزائلوں کو روکنے میں کامیاب رہا۔

قطری وزارت دفاع کے مطابق اللّٰہ کے فضل، سیکیورٹی فورسز کی مستعدی اور پیشگی احتیاطی اقدامات کے باعث حملے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات