36 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومقومی خبریںنامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق


—فائل فوٹو

کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔ 

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نجی کمپنی کا سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔

 پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا، جہاں مقتول کی شناخت حضور بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس واقعے کی چھان بین کر رہی ہے تاہم وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات