32 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کو تیار

اسرائیل ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کو تیار


فائل فوٹو

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ’چند دنوں‘ میں ایران کیخلاف جنگ ختم کرنے کو تیار ہوگیا ہے، اسرائیل جلد ایران پر حملے بند کردے گا۔

اسرائیلی میڈیا نے انتہائی معتبر سیکیورٹی حکام کے حوالے سے خبر جاری کی ہے، جس میں تسلیم کیا گیا ہے کہ اسرائیل ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکام رہا ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق اسرائیل ایران کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے میں ناکام رہا تاہم اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔

اسرائیلی دفاعی مبصرین کے مطابق اسرائیل ’چند دنوں‘ میں ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، ساتھ ہی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی اپوزیشن کو سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو ہٹانے کے لیے سپورٹ کی جائے گی۔ 

ایران کے خلاف اسرائیلی حملے ختم کرنے پر اسرائیلی فوج نے محتاط ردعمل دیا، اسرائیلی فوجی ترجمان نے ایران جنگ ختم کرنے پر نہ ’ ہاں‘ کی اور نہ ’انکار‘ کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات