32 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںلیڈز ٹیسٹ، بمُراہ کی تباہ کن بولنگ، بھارت کو سبقت دلادی، انگلینڈ...

لیڈز ٹیسٹ، بمُراہ کی تباہ کن بولنگ، بھارت کو سبقت دلادی، انگلینڈ 465 پر آؤٹ


کراچی (اسٹاف رپورٹر) جسپریت بمراہ کی تباہ کن بولنگ کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 465 پر آئوٹ کرکے معمولی برتری دلادی۔ہیڈنگلے لیڈز میں پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے دوسری اننگز میں دووکٹ پر90 رنز بناکر مجموعی برتری96رنز کی حاصل کرلی تھی۔ بارش کی وجہ سے کھیل جلد ختم ہوگیا۔ کے ایل راہول47 اور شبمن گل چھ رنز پر کھیل رہے تھے۔ پہلی اننگز کے سنچری میکر یشسوی جیسوال جلد ہی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ سائی سدھرشن نے کے ایل راہول کے ساتھ مل کر 66 رنز کی اہم شراکت قائم کی اور کچھ اچھی شاٹس کھیلیں۔ وہ کھیل سے اختتام سے قبل بین اسٹوکس کی وکٹ بن گئے۔ انہوں نے 30 رنز اسکور کیے۔ قبل ازیں اتوار کو ٹیسٹ کے تیسرے دن چائے کے وقفے پر انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 465 رنز بنائے اس طرح مہمان ٹیم بھارت نے پہلی اننگز میں چھ رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ جسپریت بمراہ نے 83رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ کرشنا نے128رنز کے عوض تین اورمحمد سراج نے122رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ بھارتی بولر پہلے سیشن میں دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کرسکے۔ بھارت کی پہلی اننگز میں تین سنچریاں بنیں ۔ انگلینڈ کی جانب سے ون ڈائون پر آنے والے اولی پوپ نے137گیندوں پر106رنز کی اننگز کھیلی جس میں14چوکے شامل تھے۔27 سالہ اولی پوپ نے نویں ٹیسٹ سنچری بنائی۔ ہیری بروک نے دو چھکے اور گیارہ چوکے مارے لیکن وہ ایک رن کی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکے۔ انہوں نے99رنز 112گیندوں پر بنائے۔ بین ڈکٹ اور اولی پوپ نے112رنز کی شراکت قائم کی تھی۔ کپتان بین اسٹوکس 20رنز بناکر محمد سراج کا شکار بنے۔ بین اسٹوکس اور بروک کے درمیان51 جبکہ بروک اور جیمی اسمتھ کے درمیان 73رنز کی پارٹنرشپ بنی۔ انگلش بیٹرز مسلسل بڑی شراکت میں بھارتی لیڈ کو کم کرتے رہے۔ بروک نے کرس ووکس کے ساتھ 49رنز کا اضافہ کیا ۔ کرس ووکس اورسائرس برائیڈن کے درمیان55رنز کی ایک اور شراکت قائم ہوئی۔ جیمی اسمتھ نے 52گیندوں پر40رنز ایک چھکے اورپانچ چوکوں کی مدد سے بنائے۔ کرس ووکس نے38رنزدو چھکوں اور تین چوکوں اوربرائیڈن نے22رنز بنائے۔ اس دوران کرس ووکس نے ٹیسٹ کیریئر میں اپنے ایک ہزار رنز بھی مکمل کیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات