34 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومقومی خبریںبانی پی ٹی آئی تک ہماری رسائی ناممکن بنائی جا رہی ہے:...

بانی پی ٹی آئی تک ہماری رسائی ناممکن بنائی جا رہی ہے: عمر ایوب


’جیو نیوز‘ گریب

تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تک ہماری رسائی ناممکن بنائی جا رہی ہے۔

بیرسٹر گوہر علی اور اسد قیصر کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بلاول بھٹو کی تقریر کے بعد مجھے موقع نہیں دیا گیا، پیپلز پارٹی اور اسپیکر یہ سب ملے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے جس طرح ایران پر حملہ کیا اس کی مذمت کرتے ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اس بجٹ کے بعد ہماری معیشت برباد ہو جائے گی، بینکوں سے قرضہ لے کر یہ ملک چلایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو مائیک ملا، جب بات شروع کی تو مائیک بند کر دیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات