نوبل انعام یافتہ ہیومن رائٹس ورکر نرگس محمدی نے کہا ہے کہ جنگ کے ذریعے جمہوریت نہیں لائی جاسکتی۔
عرب میڈیا کے مطابق نوبل انعام یافتہ ہیومن رائٹس ورکر نرگس محمدی نے اپنے ملک ایران پر امریکی حملے کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے ذریعے آزادی، جمہوریت اور انسانی حقوق کا تحفظ نہیں کیا جاسکتا۔
ناروے کے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے ہمیں جہنم کی طرف دکھیل دیا ہے، نیتن یاہو نے تو آزادی دلانے کا وعدہ کیا تھا۔
نرگس محمدی نے 2023ء میں امن کا نوبل انعام جیتا تھا، اپنے انٹرویو کے بیشتر حصے میں انہوں نے اسرائیل اور امریکا کی مذمت کی، وہ ماضی میں کئی بار موجودہ ایرانی حکومت پر تنقید کرتی رہی ہیں۔