34 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومتجارتی خبریںمالی سال 26-2025ء کا مجوزہ بجٹ آج پیش کیا جائے گا

مالی سال 26-2025ء کا مجوزہ بجٹ آج پیش کیا جائے گا


—فائل فوٹو 

گلگت بلتستان کے نئے مالی سال 26-2025ء کے لیے 148.632 ارب روپے کا مجوزہ بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

گلگت بلتستان کا بجٹ آج شام 4 بجے صوبائی وزیرِ خزانہ انجینئر محمد اسماعیل جی بی اسمبلی میں پیش کریں گے۔ 

بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں 22 ارب روپے، غیرترقیاتی گرانٹ کی مد میں 80 ارب روپے اور وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کے لیے 11 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 

بجٹ میں وزیرِاعظم پاکستان کے خصوصی اقدامات پر عملدرآمد کے لیے 4 ارب روپے، گندم سبسڈی کی مد میں دی جانے والی 20 ارب روپے کی رقم اور گندم کی فروخت سے حاصل ہونے والے 3 ارب 44 کروڑ روپے بھی بجٹ کا حصہ ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات