عالمی معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ ایرانی معیشت جنگ مسلط کیے جانے کی صورت میں سونے کے ذخائر پر انحصار کرے گی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی معاشی تجزیہ کار حسن خانی نے بتایا کہ ایران نے رواں سال 100 میٹرک ٹن سونا درآمد کیا ہے جس کے باعث ملک کے سونے کے ذخائر میں قابل ذکر اضافہ ہوا۔
حسن خانی نے مزید بتایا کہ سونے کے ذخائر زرمبادلہ کی قیمتوں کو توازن میں رکھنے کے لیے اور آنے والے دنوں میں جنگوں اور پابندیوں میں معاون ثابت ہوگا۔
ایران کسٹم آفس کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق سونے کے ذخائر 8 بلین کی درآمد ات کا 20 فیصد حصہ تھے۔
ایران کے مرکزی بینک نے دعویٰ کیا ہے کہ مارچ میں ایران سونا خریدنے والے دنیا کے 5 بڑے ممالک میں ایک تھا اور قرض فراہم کرنے والے اداروں نے اپنے اثاثوں کو 20 فیصد تک سونے پر منتقل کیا ہے۔