34 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعائزہ خان اور دانش تیمور پاکستان چھوڑ کر کون سے ملک جائیں...

عائزہ خان اور دانش تیمور پاکستان چھوڑ کر کون سے ملک جائیں گے؟


عائزہ خان کے پاکستان چھوڑ کر سوئٹزرلینڈ منتقل ہونے کے بیان پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہونے والی عائزہ خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، تاہم اس بار وجہ ڈرامہ سیریل یا پرفارمنس نہیں بلکہ ان کے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق دیا گیا ایک بیان ہے۔

حال ہی میں کپڑوں کے ایک معروف برانڈ کے لیے ماڈلنگ کرتے ہوئے دیے گئے مختصر انٹرویو میں عائزہ خان سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ کو اپنی موجودہ زندگی چھوڑنی پڑے، تو آپ کہاں جانا چاہیں گی؟

اس پر عائزہ خان نے جواب دیا کہ ایک دن آئے گا جب دانش اور میں اسکرین اور سوشل میڈیا سے غائب ہو جائیں گے اور سوئٹزرلینڈ چلے جائیں گے۔

ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔ کئی صارفین نے ان پر دکھاوا کرنے اور پاکستان چھوڑنے کی خواہش ظاہر کرنے پر تنقید کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ جب سیاستدان ملک چھوڑتے ہیں تو ہم تنقید کرتے ہیں، اب اداکار بھی یہی کر رہے ہیں۔

ایک اور صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے کماؤ، شہرت پاؤ اور سیٹل کسی اور ملک میں ہو جاؤ واہ کیا بات ہے۔

ایک اور تبصرے میں کہا گیا کہ نئے ٹیلنٹ کو موقع دینا چاہیے، جب خود کہہ رہی ہیں کہ جانے کا ارادہ ہے۔

ایک مداح نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جائیے، ہم انتظار کریں گے اس دن کا لوگ جلد بھول جاتے ہیں۔

اگرچہ زیادہ تر تبصرے تنقیدی تھے، تاہم کچھ مداحوں نے ان کی ذاتی آزادی اور زندگی کے فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ ہر فنکار کو اپنی زندگی کے لیے خواب دیکھنے کا حق ہے اور سوئٹزرلینڈ جانے کی خواہش کوئی جرم نہیں۔

واضح رہے کہ عائزہ خان اس وقت جیو ٹی وی کے مقبول ڈرامہ ہم راز میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، جہاں ان کی زاہد احمد کے ساتھ جوڑی کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات