34 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹرمپ کے بیانات اور مزید حملوں کی دھمکیاں غنڈہ گردی ہیں: ترجمان...

ٹرمپ کے بیانات اور مزید حملوں کی دھمکیاں غنڈہ گردی ہیں: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ


—فائل فوٹو

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات اور مزید حملوں کی دھمکیاں عالمی سطح پر غنڈہ گردی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ایک بات طے ہے اس جنگ کے نتائج کی ذمہ داری امریکا اور صہیونی حکومت پر عائد ہو گی۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ کسی کو نہیں معلوم مستقبل میں کیا ہو گا، اپنے دفاع کے حق کا استعمال کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے جواب میں مکمل تحمل کا مظاہرہ کیا گیا، اسرائیلی جارحیت کے جواب میں صرف فوجی اور سیکیورٹی اہداف کو نشانہ بنایا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کو جنگ کے نتائج کی ذمہ داری تسلیم کرنا ہو گی۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات