35 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومغزہ لہو لہوچیٹ جی پی ٹی آپ کتے دماغ کیلئے نقصان دہ، ماہرین نے...

چیٹ جی پی ٹی آپ کتے دماغ کیلئے نقصان دہ، ماہرین نے خبردار کردیا


حال ہی میں ماہرین نے ایک تحقیق کے ذریعے پایا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی دماغ کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کی حالیہ تحقیق کے مطابق اگر انسان زیادہ تر علمی کاموں میں چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرے تو دماغی سرگرمی اور یادداشت پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

تحقیق سے سامنے آیا ہے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے گروپ میں یادداشت، سوچ اور تخلیقی صلاحیت والے حصوں میں سرگرمی کم دیکھی گئی۔ جبکہ جو افراد بغیر اے آئی کے کام کرتے تھے ان میں نیورل مشغولیت زیادہ اور ادراکی کارکردگی بہتر رہی۔

بہت زیادہ چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے سے تخلیقی سوچ اور یادداشت میں کمی آ سکتی ہے خاص طور پر مطالعے یا لکھائی جیسے کاموں میں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانوں کیلئے اس میں یہ سبق ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو اپنی مجموعی ذہانت اور تخلیقی سوچ کی جگہ استعمال نہ کریں۔ چیٹ جی پی ٹی محض ایک “ذہنی سپورٹ” ٹول ہے، مکمل متبادل نہیں۔
 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات