35 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبرلن اوپن ٹینس ٹائٹل وینڈرسووا کے نام، چینی کوالیفائر ناکام

برلن اوپن ٹینس ٹائٹل وینڈرسووا کے نام، چینی کوالیفائر ناکام


برلن (جنگ نیوز) سابق ومبلڈن چیمپئن مارکیٹا وینڈرسووا نے برلن ٹینس اوپن کے فائنل میں چینی کوالیفائر وانگ شین یو کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ یہ 2023میں ومبلڈن کے بعد ان کی پہلی ٹرافی ہے۔ انہوں نے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک آرینا سابالنکا کو زیرکرکے کورٹس میں ان کی اجارہ داری کا خاتمہ کیا تھا۔ دریں اثنا اسپین کے کارلوس الکاریز نے کوئنز ٹائٹل جیت کر ومبلڈن کیلئے اپنے عزائم واضح کردیے ۔ اتوار کو عالمی نمبر پلیئر نے فائنل میں جیری لیہیکا کو شکست دے کر اپنا دوسرا کوئنز اور کیریئر کا 21 واں ٹائٹل حاصل کیا ۔ یہ الکاراز کی لگاتار 18ویں فتح اور 2025 میں ان کا پانچواں ٹائٹل ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات