35 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبگ بیش، پہلے اوور میں وکٹ ملے تو مزہ آجائیگا، شاہین آفریدی

بگ بیش، پہلے اوور میں وکٹ ملے تو مزہ آجائیگا، شاہین آفریدی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہےکہ بگ بیش میں دنیا کے بڑے بیٹرز بابر اعظم، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کو آئوٹ کرنا چاہتا ہوں۔ تینوں بیٹرز کی وکٹیں میرے لیے اہم ہوں گی، کسی ایک کو منتخب نہیں کر سکتا، ان سب کی وکٹ قیمتی ہوگی۔ ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں لیگ میں شرکت پر بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کو مزہ آئے گا جب ہم آمنے سامنے ہوں گے۔ اگر وہاں بھی مجھے پہلے اوور میں وکٹ ملی تو خوشی ڈبل ہو جائے گی، اگر آسٹریلوی تماشائیوں نے’’آفریدی آفریدی‘‘ کے نعرے لگائے تو توانائی مزید بڑھ جائے گی۔ چاہتا ہوں کہ میری ٹیم برسبین ہیٹ بگ بیش جیتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بگ بیش لیگ نہ صرف مسابقتی پلیٹ فارم ہے، بلکہ ایک نیا کرکٹ کلچر سیکھنے کا زبردست موقع بھی ہے۔ بگ بیش میں کھیلنا ایک دہرا تجربہ ہے، ایک طرف تیز اور باونس والی پچز کا چیلنج، اور دوسری طرف ایک نئی کرکٹنگ ثقافت سے سیکھنے کا موقع۔ آسٹریلیا کی وکٹیں فاسٹ بولرز کیلئے سازگار ہوتی ہیں، مگر وہاں کی کنڈیشنز کا سامنا کرنا آسان نہیں ہوتا۔ یہ سیکھنے کا بھی ایک سنہری موقع ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات