28 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومغزہ لہو لہومودی سرکار کا سکول کے معصوم بچوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک

مودی سرکار کا سکول کے معصوم بچوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک


مودی سرکار نے اسکول کے معصوم بچوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کردیا جب کہ  بھارتی وزیر اعظم نے اپنے تشہیری جنون میں تمام حدیں پار کر دیں۔ 

رپورٹ کے مطابق مودی کی جانب سے کمزور طبقات کے ساتھ ظالمانہ سلوک بے نقاب ہوگیا، جب کہ بھارتی بچوں کیساتھ  مودی حکومت کا غیر انسانی رویہ آشکار ہوگیا۔

انٹرنیشنل یوگا ڈے کے موقع پر بھارتی ریاست آندھراپردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں مودی کی تشہیری مہم کی حقیقت عیاں ہوگئی، آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو اور وزیر ماحولیات، سائنس و ٹیکنالوجی پَوَن کلیان اخلاقی پستی کا شکار ہے۔

معصوم بھارتی بچے مودی سرکار کے پی آر جنون کی بھینٹ چڑھا دئیے گئے، غربت اور بے بسی کا شکار معصوم قبائلی بچے محض ایک تشہیری شو کا حصہ بننے پر مجبور کردیے گئے۔

 
دونوں وزراء نے قبائلی بچوں کو فرش پر سونے پر مجبور کیا، بنیادی سہولتوں کی بھی عدم فراہمی تھی، مودی سرکار نے یوگا ڈے کے نام پر معصوم بچوں کا استحصال کیا۔

سیاسی فائدے کی بھوک میں مودی سرکار کا اخلاقی دیوالیہ پن پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو گیا، گودی میڈیا خاموش تماشائی، مودی سرکار کے شرمناک کرتوت پر پردہ ڈالنے میں مصروف عمل ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات