28 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: برطانوی...

ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: برطانوی وزیراعظم


—فائل فوٹو

برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا نے اس خطرے کو کم کرنے کے لیے کارروائی کی ہے۔

کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام بین الاقوامی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے، مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال غیر مستحکم ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں استحکام ترجیح ہے، ایران سے مذاکرات کی میز پر واپس آنے اور سفارتی حل تک پہنچنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں امریکا بھی شامل ہو گیا ہے۔ امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فردو، نطنز اور اصفحان میں نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے، فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کر دی گئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات