29 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومقومی خبریںشوہر کا دوسری بیوی کیساتھ مل کر پہلی بیوی پر بہیمانہ تشدد،...

شوہر کا دوسری بیوی کیساتھ مل کر پہلی بیوی پر بہیمانہ تشدد، نازیبا ویڈیو بھی بنائی


—فائل فوٹو 

پنجاب کے شہر حافظ آباد میں شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی بیوی کے سر کے بال مونڈ دیے، گن پوائنٹ پر ڈانس کروا کر نازیبا ویڈیو بھی بنائی۔

پولیس کے مطابق حافظ آباد کے علاقہ جلالپور بھٹیاں میں شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی بیوی پر تشدد کیا جس کا متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزم اور بیوی میں کئی ماہ سے ناچاقی چل رہی تھی، مار پیٹ سے تنگ آ کر پہلی بیوی میکے چلی گئی تھی، شوہر نے کوارٹر میں بلاکر گن پوائنٹ پر ڈانس کروایا، نازیبا ویڈیو بنا کر سر کے بال بھی مونڈ دیے اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس کے مطابق مقدمے کے اندراج کے بعد ملزم اور اس کی دوسری بیوی فرار ہو گئی جن کی تلاش جاری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات