29 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے پر حماس کی شدید مذمت

ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے پر حماس کی شدید مذمت


—فائل فوٹو

فلسطینی مزاحمتی تنظیم کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

ایک بیان میں حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کی کھلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔ 

حماس نے کہا کہ یہ وحشیانہ جارحیت کشیدگی میں خطرناک اضافہ ہے، ایران پر امریکی حملہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران پر امریکی حملہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں امریکا بھی شامل ہو گیا ہے۔ امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فردو، نطنز اور اصفحان میں نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے، فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کر دی گئی۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات