29 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںنیشنز کپ ہاکی، نیوزی لینڈ کی کامیابی، پرولیگ میں رسائی کا خواب...

نیشنز کپ ہاکی، نیوزی لینڈ کی کامیابی، پرولیگ میں رسائی کا خواب پورا نہ ہوسکا


کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ نے کوالالمپور میں ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے فائنل میں پاکستان کو6.2سے شکست دے کر پرو ہاکی لیگ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جبکہ پاکستان کا خواب ادھورا رہ گیا، پاکستانی پورے میچ کے دوران دبائو کا شکار دکھائی دئیے،نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے چھوٹے پاسز،گیند پر کنٹرول سے پاکستانی کھلاڑیوںکو پریشان رکھا اور انہیں سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا،نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اسکورنگ کا آغاز چھٹے منٹ میں کیا جس کا سلسلہ پھر طویل ہوتا چلا گیا، فاتح ٹیم نے پہلے کوارٹر میں ہی دو گول بناکر اپنی گرفت مظبوط کرلی،پہلے چند منٹوں میں نیوزی لینڈ نے دو بار گیند پاکستان کے جال میں پہنچائی مگر یہ دونوں گول مسترد کردیے گئے، میڈیا رپورٹ کے مطابق امپائرز نے پاکستان کودویقینی پنالٹی کارنر نہیں دئیےنیوزی لینڈ نے پہلے کورٹر کے بعد دوسرے کوارٹر میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو مشکل میں رکھا،اس کوارٹر میںتین گول بناکر پاکستان کے لئے جیت کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کردی،پاکستانی ٹیم فائنل میں اس کھیل کا مظاہرہ نہیں کرسکی جو اس نے پچھلے میچوں میں کیا،قومی ٹیم کے دبائو کو مدنظر رکھتے ہوئے حریف نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں سے پے در پے حملے کیے، پاکستان نے اپنا پہلا گول تیسرے اور دوسرا گول چوتھے کوارٹر میں کیا یہ گول ذکریا حیات اور سفیان خان نے بنایا، نیوزی لینڈ کی جانب سے تین گول اسکاٹ نے جبکہ سیم، اویلان،سین نے ایک ایک گول سکور کیا۔ امپائرز کے بعض فیصلے بھی مایوس کن رہے، اس سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس نے پنالٹی شوٹ آوٹ پر کوریا کو شکست دی،ملائیشیا نے ویلز کو ہراکر پانچویں پوزیشن حاصل کی آٹھ ٹیموں کے ایونٹ میں جاپان ساتویں اور جنوبی افریقا آٹھویں پوزیشن پر رہا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات