29 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںلیڈز ٹیسٹ، شبمن، جیسوال کے بعد پنت کی سنچری، بھارت 471 پر...

لیڈز ٹیسٹ، شبمن، جیسوال کے بعد پنت کی سنچری، بھارت 471 پر آؤٹ


کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں تین سنچریوں کی مدد سے 471رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ جیسوال اور کپتان شمبن گل کے بعد رشیبھ پنت  نے  بھی سنچری داغ دی۔ انہوں نے134رنز 178 گیندوں پر چھ چھکوں اور12 چوکوں کی مدد سے بنائے۔جسوال نے101اورشمبن گل نے147رنز بنائے تھے ۔ سائے سدرن،جسپرت بمراہ اور کرن نائیر صفر پر آئوٹ ہوئے۔ پنت نے ساتویں ٹیسٹ سنچری بنائی جس کے بعد بھارت کے آخری چار وکٹ 24 رنز پر گرگئے۔ انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے66 اور جوش ٹونگ نے86 رنز دے کر چار، چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ خراب موسم کے باعث کھیل روکنا پڑا جس کے بعد 47 اوورز میں انگلینڈ نے  پہلی اننگز میں تین وکٹ پر206 رنز بنالئے تھے، اولی پوپ نے سنچری مکمل کی۔ وہ100رنز پر ناٹ آئوٹ تھے۔اگرچہ جیسپریت  بمراہ نے پہلی ہی اوور میں زیک کراولی کو 4 رنز پر آؤٹ کر کے انگلینڈ کو ابتدائی جھٹکا دیا، لیکن اس کے بعد بین ڈکٹ اور اولی پوپ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔دن کے دوران، بھارتی فیلڈرز نے چند کیچ چھوڑے اور کچھ غلط فیلڈنگ کا مظاہرہ بھی کیا، جس سے انگلینڈ کے بلے بازوں کو آسانی ہوئی۔ خاص طور پر رویندر جڈیجا نے ایک آسان کیچ ڈراپ کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات