29 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں سے جنگ کا آغاز ہوگیا، حوثی...

ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں سے جنگ کا آغاز ہوگیا، حوثی گروپ


فائل فوٹو

یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے جنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

انصار اللّٰہ کے سیاسی بیورو کے رکن محمد الفرح نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ واضح ہوچکا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دشمنی ہی چاہتے ہیں تاکہ جنگ کا جلد خاتمہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جوہری تنصیب کو تباہ کرنا جنگ کا خاتمہ نہیں، بلکہ یہ ایک آغاز ہے۔ اب مار کے بھاگ جانے کا وقت ختم ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل حوثیوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے میں اسرائیل کا ساتھ دیا تو وہ بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہازوں پر حملہ کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات