ایران نے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی تصدیق کردی، ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران پر دشمن کے فضائی حملوں میں فردو جوہری سائٹ کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ اصفہان اور نطنز جوہری سائٹس کے قریب بھی حملے کیے گئے ہیں۔
ایرانی حکام نے کہا کہ ایران نے حملے سے پہلے تینوں ایٹمی تنصیبات خالی کرالی تھیں، نشانہ بنائے گئے سائٹس میں کوئی مواد نہیں تھا جو اخراج کا باعث بنے۔
امریکا نے کچھ دیر قبل ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا ہے، امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی ہے۔