28 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںریپ اور دہشتگردی، امریکا کی بھارت کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

ریپ اور دہشتگردی، امریکا کی بھارت کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری


فائل فوٹو

امریکا نے بھارت کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو بھارت کے متعدد علاقوں میں سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کے لیے ٹریول ایڈوازری جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں پرتشدد جرائم اور دہشتگردی کے واقعات ہورہے ہیں۔

نئی ایڈوائزری کے مطابق بھارت میں جرائم کے تیزی سے بڑھتے واقعات میں سے ایک ریپ ہے۔

نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق دہشتگرد سیاحتی مقامات، ٹرانسپورٹ مراکز، مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور سرکاری سہولیات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

امریکی حکومت نے اپنے شہریوں سے ہدایت کی ہے کہ وہ دہشتگردی اور بے امنی کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے سفر سے گریز کریں۔ بھارت کے چند وسطی اور مشرقی علاقوں میں بھی سفر سے گریز کیا جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات