32 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومخاص رپورٹچترال میں ’شندور پولو فیسٹیول‘ کا آغاز

چترال میں ’شندور پولو فیسٹیول‘ کا آغاز


فوٹو بشکریہ فیس بُک

پاک فوج اور خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیرِ اہتمام چترال میں شندور پولو فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔

سطح سمندر سے 12 ہزار 200 فٹ بلندی پر واقع شندور پولو گراؤنڈ پر  چترال شندور پولو فیسٹیول کا میدان سجایا گیا۔

فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف اور وزیرِ کھیل فخر جہان سمیت بڑی تعداد میں سیاح شریک ہوئے۔

بیرسٹر سیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پُرامن صوبہ ہے، صوبائی حکومت سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بہترین اقدامات کر رہی ہے۔

فیسٹیول کا آغاز اور پہلا کھیل

افتتاحی تقریب میں پیرا گلائیڈرز کی شاندار پرفارمنس سے شرکا خوب محظوظ ہوئے، ایف سی بینڈ اور چترال اسکاؤٹس کے بینڈز کی شاندار پرفارمنس بھی پیش کی گئی۔

بادشاہوں کے کھیل سے مشہور پولو فیسٹیول کا افتتاحی میچ سرلاسپور چترال اور غذر گلگت بلتستان کی ٹیموں میں کھیلا گیا جس میں سرلاسپور کی ٹیم نے 6-3 گول سے کامیابی سمیٹی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات