32 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومغزہ لہو لہو21 جون؛ کیا کرکٹ کی طرح پاکستان ہاکی ٹائٹل بھی اپنے نام...

21 جون؛ کیا کرکٹ کی طرح پاکستان ہاکی ٹائٹل بھی اپنے نام کرسکے گا؟


21 جون 2009 میں پاکستان نے ٹی20 ورلڈکپ ٹائٹل اپنے کیا تھا آج 16 برس بعد اسی روز گرین شرٹس کے پاس ہاکی میں بڑا ٹائٹل حاصل کرنے کا موقع ہے۔


ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے فائنل میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہے تاہم سیمی فائنل میں اپنے سے کئی گُنا مضبوط ٹیم کو ہرانے کے بعد قومی ہاکی ہلئیرز کے حوصلے بلند ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایونٹ کا فائنل مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: فرانس کیخلاف تاریخی فتح؛ ہاکی پلئیرز رو پڑے، ویڈیو وائرل

آج سے 16 برس قبل اسی روز یونس خان کی قیادت میں پاکستان نے سری لنکا کو ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں شکست دیکر فتح اپنے نام کی تھی۔

مزید پڑھیں: پلئیرز کو الاؤنس کیوں نہیں دیا! پی ایچ ایف صدر کی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی کھیل سے وابستہ اس روز کو تاریخی بنانے کیلئے پُرعزم ہیں، میچ میں کامیابی پاکستان کیلئے پرو ہاکی لیگ کھیلنے کا دروازہ بھی کھول دے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات