35 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبھارت کا عمدہ آغاز، بطور کپتان گل کی پہلی سنچری

بھارت کا عمدہ آغاز، بطور کپتان گل کی پہلی سنچری


لیڈز(جنگ نیوز) روہت شرما اور ویرات کوہلی کے بغیر بھارت نےٹیسٹ کرکٹ کے نئے دور کا آغاز بہت اچھے انداز میں کیا، مستقبل کے دو سپراسٹارز کی سنچریوں کی بدولت مہمان ٹیم نے افتتاحی لیڈز میں ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 359 رنز بنا کر اپنی پوزیشن انتہائی مستحکم کر لی ہے۔ میزبان انگلش ٹیم کی بولنگ ’’ بے دانت ‘‘ کی شیر معلوم ہوئی، جس کے خلاف مکمل تسلط قائم رکھا اور دن بھر رنز کا انبار لگایا۔ بطور کپتان اپنے پہلے ٹیسٹ میں شبھمن گل نے سنچری بنائی، جبکہ یشاسوی جیسوال بھی تھری فیگر اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔ وہ 101 ، ساتھی اوپنر کے ایل راہول 42، سائی سدھرشن صفر پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان گل 127 اور رشبھ پنت 65 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔ دونوں کے درمیان 138 رنز کی شراکت ہوچکی ہے۔کپتان بین اسٹوکس 43 رنز کے عوض دو وکٹ لے چکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات