33 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومقومی خبریںطلبہ فارن اسکالرشپ پر ڈپلومہ کیلئے جنوبی کوریا جا سکیں گے، وزیر...

طلبہ فارن اسکالرشپ پر ڈپلومہ کیلئے جنوبی کوریا جا سکیں گے، وزیر تعلیم پنجاب


فائل فوٹو

اب طلبہ فارن اسکالرشپ پر ڈپلومہ کے لیے جنوبی کوریا جا سکیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اب صوبے پنجاب کے طلبہ فارن اسکالرشپ پر ڈپلومہ کے لیے جنوبی کوریا جا سکیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب اور کوریا کے مابین فنی کورسز کے لیے ایم او یو کرلیا گیا ہے۔ کوریا کی نمبر ون رینکنگ یونیورسٹی پنجاب کے طلبہ کو 2 سالہ ڈپلومہ کرائے گی۔

صوبائی وزیرِ تعلیم کا کہنا ہے کہ طلبہ کو ویلڈنگ، الیکٹریکل، آٹو موبائل انجینئرنگ، سافٹ وئیر اور دیگر کورسز آفر کیے گئے ہیں۔ ڈپلومہ کورسز میں فوڈ، بیوٹی، سوشل ورک سمیت دیگر کورسز بھی شامل ہیں۔

کوریا لاہور کالج فار وویمن اور ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی 20 طالبات کو مکمل اسپانسر کرے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات