پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دونوں فنکاروں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ایک ماہ بعد اپنی خوشی میں شامل کرلیا۔
انہوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصویری پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے ننھے شہزادے کا نام بھی بتا دیا۔
انہوں نے لکھا، ’ہم خوشی اور تشکر کے ساتھ اپنے بیٹے ولی حسن مرزا کا پیار کے ساتھ استقبال کرتے ہیں، محب اور صنم۔‘
مذکورہ پوسٹ میں ولی حسن مرزا کی تاریخِ پیدائش نے سب کی توجہ حاصل کرلی جو 18 مئی 2025 ہے، یعنی دونوں فنکاروں نے بیٹے کی پیدائش کے ایک ماہ بعد اپنے مداحوں اور فالوورز کے ساتھ یہ خوشی شیئر کی۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دونوں نے کیپشن میں اس نعمت پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور مداحوں سے دعا طلب کی۔
بعدازاں ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔