میٹا کی جانب سے فیس بک کے اربوں صارفین کو ایک نیا طریقہ استعمال کرتے ہوئے لاگ اِن کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیس بک نے اب آئی فون یا اینڈرائیڈ جیسے اسمارٹ فونز کے لیے پاس کیز کا سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔
فیس بک منتظمین کا کہنا ہے کہ لاگ اِن کا نیا سسٹم پاسورڈ (جو باآسانی چرایا جا سکتا ہے یا جن کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے) سے زیادہ محفوظ ہے۔
لہٰذا اب پاسورڈ ٹائپ کرنے کے بجائے صارفین بالکل اس ہی طرح پلیٹ فارم پر لاگ اِن ہو سکیں گے جیسے وہ اپنے فون کو ان لاک کرتے ہیں جس کا مطلب ہے آئی فون پر فیس آئی ڈی اسکین یا فنگر پرنٹ سینسر پر ٹیپ کر کے۔
ایپل اور گوگل سمیت ٹیکنالوجی جائنٹس نے پاسورڈ کو پاس کیز سے بدل دیا ہے جس کو زیادہ محفوظ تصور کیا جا رہا ہے۔