34 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںروس کے ایران سے رابطے جاری، صدر پیوٹن کی ثالثی کی پیشکش

روس کے ایران سے رابطے جاری، صدر پیوٹن کی ثالثی کی پیشکش


— فائل فوٹو

روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال ہمارے لیے ممکنہ طور پر خطرناک ہے، اس پر تشویش ہے۔

کریملن کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن ثالثی کی خدمات پیش کر رہے ہیں، یہ کہنا مشکل ہے کہ ان کی پیشکش قبول کی جائے گی یا نہیں، روس ایران کے ساتھ باقاعدہ، قریبی اور بامعنیٰ رابطے برقرار رکھے ہوئے ہے۔

کریملن کا کہنا ہے کہ امید برقرار ہے اور سفارتی کوششوں کی گنجائش موجود ہے، اسرائیل سے بات چیت کے لیے ورکنگ چینلز موجود ہیں، امریکا کے ساتھ بھی رابطے جاری ہیں۔

کریملن کا کہنا ہے کہ ایرانی بوشہر جوہری پلانٹ میں روسی کارکن موجود ہیں، اسرائیل نے صدر پیوٹن کو ایران میں روسی کارکنوں کی حفاظت کی ضمانت دی ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ عدم استحکام اور جنگ کی کھائی میں گر رہا ہے، اب تک اسرائیل کی جانب سے جنگ جاری رکھنے کی خواہش دیکھ رہے ہیں۔

کریملن کا کہنا ہے کہ عالمی بے یقینی کی موجودہ حالت میں یہ پیش گوئی کرنا بھی مشکل ہے کہ اگلے ہفتے کیا ہوگا، نہیں کہہ سکتے کہ رواں سال امریکی صدر ٹرمپ سے صدر پیوٹن کی ملاقات ہوگی یا نہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات