31 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومقومی خبریںجنیوا میں ایران کے ساتھ مذاکرات سے متعلق پُرامید ہیں: جرمن وزیر...

جنیوا میں ایران کے ساتھ مذاکرات سے متعلق پُرامید ہیں: جرمن وزیر خارجہ


— فائل فوٹو 

جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈیفول جنیوا میں ایران کے ساتھ مذاکرات سے متعلق پُرامید ہیں۔

جوہان وڈیفول کا کہنا ہے کہ بات چیت مزید فوجی لڑائی سے ہمیشہ بہتر ہوتی ہے، برطانیہ، فرانس، یورپی یونین ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے ایران کی ہتھیاروں کے لیے جوہری افزودگی سے دستبرداری ضروری ہے۔

جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کےساتھ مذاکرات میں ایرانی میزائل پروگرام بھی شامل کیا جانا چاہیے، ایران سنجیدہ ہو تو ہم مزید بات چیت کے لیے تیار ہوں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات