31 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںصدر ٹرمپ ایران کے ساتھ حقیقی معاہدہ چاہتے ہیں: برطانوی سیکریٹری خارجہ

صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ حقیقی معاہدہ چاہتے ہیں: برطانوی سیکریٹری خارجہ


—فائل فوٹو 

برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی غیر ضروری بمباری روکنے کےلیے ایران کے ساتھ حقیقی معاہدہ چاہتے ہیں۔

برطانوی صحافی رابرٹ پیٹرسن نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف کی برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی اور برطانوی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے۔

اس ملاقات میں ڈیوڈ لیمی کو یقین دلانے کی کوشش کی گئی کہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازع کم کرنے کی امید صرف ایک دھوکا ہے۔

مارکو روبیو اور وِٹکوف نے ایرانی حکومت کی وائٹ ہاؤس کی امن کی پیشکش پر رضامندی پر شکوک کا اظہار بھی کیا۔

برطانوی صحافی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتی کوششوں میں مایوسی کا شکار امریکی حکام کی نظریں اس وقت جنیوا میں ہونے والی ایرانی وزیرِ خارجہ کی یورپی اور برطانوی وزرائے خارجہ کی ملاقات پر ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات