31 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان کو فرانس پر برتری حاصل

پاکستان کو فرانس پر برتری حاصل


انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ)کے نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور فرانس کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ جاری ہے۔

ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل کے تیسرے کوارٹر کے اختتام پر پاکستان کو فرانس پر 3-2 کی برتری حاصل ہے۔

پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے تاہم کوئی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

دوسرے کوارٹر کے 10ویں منٹ میں فرانس نے گول اسکور کرکے پاکستان پر ایک گول برتری حاصل کی۔

تیسرے کوارٹر کے 5ویں منٹ میں فرانسیسی پلئیر نے گول داغ کر برتری 0-2 کردی، 3 منٹ بعد رانا وحید اشرف نے گول کرکے میچ میں پاکستان کیلئے پہلا گول اسکور کیا۔

بعدازاں تیسرے کوارٹر کے 12ویں منٹ میں پنالٹی پر سفیان مقیم اور 13ویں منٹ میں رانا وحید نے میچ میں اپنا دوسرا گول اسکور کرکے ٹیم کو 2-3 کی برتری دلادی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات