ایرانی حمایت یافتہ مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل تنازع میں غیرجانبدار نہیں رہ سکتے، جو مناسب لگے گا وہ کریں گے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللّٰہ کے رہنما شیخ قاسم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کو اپنے اور اپنی قوم کے دفاع کا حق حاصل ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے آزاد لوگوں کو حق حاصل ہے کہ وہ ایران اسرائیل جنگ میں ایرانی سپریم لیڈر اور ایران کی عوام کے ساتھ کھڑے رہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حزب اللّٰہ اس تنازع میں غیرجانبدار نہیں ہے بلکہ اسے ظالمانہ اسرائیلی امریکی جارحیت سمجھتے ہیں۔
ایران اسرائیل تنازع میں حزب اللّٰہ کی جانب سے ایران کی حمایت سامنے آنے کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع نے لبنانی مزاحمتی تنظم کو خبردار کردیا۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ وہ ایران اسرائیل تنازع میں شمولیت سے دور رہے، حزب اللّٰہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنے پیشروؤں سے سبق نہیں سیکھ رہے اور ایرانی آمر کے احکامات کے مطابق اسرائیل کے خلاف کارروائی کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ لبنانی پراکسی محتاط رہے اور سمجھے کہ اسرائیل کو دھمکیاں دینے والے دہشتگردوں کے خلاف صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ اگر حزب اللّٰہ نے دہشت گردی کی تو وہ باقی نہیں رہے گی۔
واضح رہے کہ احزب اللّٰہ نے ایران اسرائیل جنگ کے آغاز میں اس تنازع سے دور رہنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایرانی سُپریم لیڈر آیت اللّٰہ ولی خامنہ ای کو قتل کی دھمکیوں کے بعد لبنانی مزاحمتہ تنظیم نے ایرانی سُپریم لیڈر کے قتل کے تباہ کن نتائج سے تنبیہ جاری کی تھی۔