31 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکامیڈین نسیم وکی کا پاکستانی عوام سے فنکاروں کو عزت نہ ملنے...

کامیڈین نسیم وکی کا پاکستانی عوام سے فنکاروں کو عزت نہ ملنے کا شکوہ


نامور پاکستانی کامیڈین نسیم وکی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام فنکاروں کو عزت نہیں دیتی، اسی لیے میں نے بچوں کو اس فیلڈ سے دور رکھا۔

پاکستان کے معروف کامیڈین اور تھیٹر آرٹسٹ نسیم وکی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری، فنکاروں کی معاشرتی حیثیت اور ذاتی زندگی سے متعلق کئی کھلے راز بتائے۔

نسیم وکی نے کہا کہ میں کامیڈی، تھیٹر، ڈرامہ اور فلم کے میدان میں کئی دہائیوں سے کام کر رہا ہوں اور دنیا کے کئی بڑے شہروں میں پرفارم کر چکا ہوں لیکن میں نے اپنی بیٹی کو میڈیکل فیلڈ میں اور بیٹے کو بھی اعلیٰ تعلیم کی طرف بھیجا، میں ہر ممکن کوشش کروں گا کہ میرے بچے اس فیلڈ میں نہ آئیں۔

انہوں نے اس فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس فیلڈ نے مجھے شہرت ضرور دی، مگر میں جانتا ہوں کہ لوگ ہمارے پیٹھ پیچھے کیسی باتیں کرتے ہیں، یہاں فنکار کو عزت نہیں دی جاتی۔

نسیم وکی نے کہا پاکستان میں اسٹارز کو اسٹار نہیں بننے دیا جاتا، لوگ ٹانگ کھینچنے لگتے ہیں، نیچے گرانے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ نعمان اعجاز جیسے عظیم اداکار کو بھی وہ مقام نہیں ملا جس کے وہ حقدار تھے، یہاں لوگ کسی کو اونچا نہیں دیکھ سکتے، اس لیے ہمارے ہاں کپِل شرما جیسا کامیڈی شو نہیں بن سکا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات